نمبر پلیٹس کی شہریوں تک ڈلیوری کیلئے اہم فیصلہ

Vehicles Number Plates transfer
کیپشن: Vehicles Number Plates
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ڈی جی ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام دفاتر میں کالز کرنے کے لئے خصوصی سیل بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غلط ایڈریسز یا گھر تبدیل کرنے والوں کو ڈلیور نہ ہونے کی صورت میں گاڑی مالکان کو فون کرکے ایڈریس حاصل کیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ روزانہ سینکڑوں نمبر پلیٹس غلط ایڈریسز کی وجہ سے گاڑی مالکان تک نہیں پہنچ پاتی۔ دفاتر میں قائم سیل سے متعلقہ نمبر پلیٹس مالکان کو روزانہ فون کیا جائے گا۔ نمبرپلیٹس کمپنی کے وئیر ہاوس سے حاصل کی جاسکیں گی۔

شہری پہلے سے رجسٹرڈ شدہ اپنی گاڑی کی نمبرپلیٹس بنوانے کےلئے فوری طور پر آن لائن اپلائی کریں۔ گزشتہ سالوں کی 22 لاکھ نمبر ابھی بھی زیرالتوا ہیں۔ 8 ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد زیرالتوا نمبر پلیٹس تیار کرکے شہریوں کو فراہم کی ہیں۔ ایک سال میں زیرالتوا نمبر پلیٹس تیار کرکے ڈلیوری کی کوشش کریں گے۔