حکومتی اتحادیوں کیلئے نئی شرائط

حکومتی اتحادیوں کیلئے نئی شرائط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)حکومتی اتحادی ارکان کے حلقوں میں فنڈز کے اجرا پر نئی شرائط کی تجویز دی گئی،پنجاب کی بیوروکریسی نے حکومتی اتحادیوں کیلئے فنڈز پر نئی بندش لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتحادی جماعت (ق) لیگ سے مذاکرات کے لیے چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچی، کمیٹی میں گورنرپنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شامل تھے،چودھری پرویز الہٰی کا کہناتھا کہ تمام معاملات کو ملکرحل کریں گے۔ حکومتی وفدکےساتھ مذاکرات اچھےرہےہیں، مکمل بات ہوئی ہےاورسیٹل ہوئی ہے۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں، پرویز خٹک بولےکہ چھوٹی چھوٹی باتیں تھیں لوگوں نے غلط فہمیاں بڑھادیں,  کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑکر نہیں جارہا، ق لیگ کےساتھ تھے،ساتھ ہیں اوررہیں گے, ہم غلط فہمیاں دور کرنے آئے تھے کہ ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

اس سے پہلے اتحادیوں کومنانےکیلئے ایوان وزیراعلی میں پانچ بڑوں کا اہم اجلا س ہوا، اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر چل رہےہیں اورچلتے رہیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہاتھ ملتےرہ جائیں گے۔

اتحادی جماعتوں میں پیدا ہونے والے تحفظات دور کرنے پر ،پنجاب کی بیوروکریسی نے حکومتی اتحادیوں کیلئے فنڈز پر نئی بندش لگا دی،حکومتی اتحادی ارکان کےحلقوں میں فنڈزکےاجرا پرنئی شرائط کی تجویز پیش کی گئی،پی اینڈ ڈی نے فنڈزکےاجرا پرنئی درجہ بندی کابینہ کوارسال کردی۔

حلقے میں ترقیاتی کام کیلئے 1کروڑ سےزائدکےفنڈزنہیں دیئےجائینگے،روڈ سیکٹرکیلئے1کروڑ،واٹرسپلائی کیلئے 50لاکھ،سپورٹس سیکٹرکیلئے20لاکھ 50ہزارکی تجویزدی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer