ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کی سنی گئی

پنجاب بھر کے سکولوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :پنجاب بھر کے سکولوں میں  کنٹریکٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈز کی سنی گئی، پنجاب بھر کے سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں سکیورٹی گارڈز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، سکیورٹی گارڈز کو ریکروٹمنٹ پالیسی 2015 کے تحت مستقل کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں سکیورٹی گارڈز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔ سکیورٹی گارڈز کو ریکروٹمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت مستقل کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو اپنے ضلع میں کنٹریکٹ پر موجود سکیورٹی گارڈز کی فوری معلومات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔فیصلہ سے پنجاب بھر میں اڑھائی ہزار سکیورٹی گارڈز کو مستقل ہوسکے گے جبکہ لاہور میں بھی 169 عارضی طور پر بھرتی سکیورٹی گارڈز مستقل ہوجائیں گے۔

یاد رہے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے بھی  پنجاب سیڈ کارپوریشن ک ملازمین کو مستقل کرنے اور ترقی دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کنٹریکٹ آفیسرز کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ فیلڈ میں موجود 66 ملازمین کو کنوینس الائونس دینے کا اعلان کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer