ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نے تاریخ رقم کردی

zaidan epl
کیپشن: zaidan epl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ایک اور اعزاز، تاریخ میں پہلی بار اتگلش پریمئیر لیک میں پاکستانی نژاد برطانوی فٹ بالر زیدان اقبال سینیئر لیول پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے۔

سکائی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق زیدان اقبال 18 سالہ مڈفیلڈر زیدان اقبال مانچسٹر کے ویلے رینج سے ہیں۔ ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔
مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزارا ہے۔ انہوں نے فٹبال کھیلنے کا آغاز کم عمری سے کیا تھا۔سینیئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی یو 18 اور یو 23 کی نمائندگی کی ہے۔زیدان اقبال نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ اپریل میں کیا تھا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو نئے کھلاڑی چارلی اور زیدان شامل ہوئے ہیں۔زیدان اقبال نےاپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔