پی ایچ اے کو ایک اور اختیار مل گیا

پی ایچ اے کو ایک اور اختیار مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا بڑا فیصلہ ، شہر میں اہم شاہراہوں پر ایڈورٹائزنگ اور سکائی ٹیکس وصولی کے لئے حدود کے معاملے پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایچ اے کے درمیان فیصلہ کردیا ۔
 تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد شہر میں اہم شاہراہوں پر ایڈورٹائزنگ اور سکائی ٹیکس وصولی کے لئے پیدا ہونے والا بڑا تنازعہ حل ہوگیا ہے ۔ سیکریٹری بلدیات نے ٹیکس وصولی کے لیے حدود کے معاملے پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایچ اے کے درمیان فیصلہ کردیا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نے ایڈورٹائزنگ ٹیکس وصولی کا اختیار پی ایچ اے کو سونپ دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور شہر سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پی ایچ اے ٹیکس وصولی کا مجاز ہوگا ۔

2019 سے شہری حدود میں پی ایچ اے اور لوکل گورنمنٹ میں حدود کا تنازعہ چل رہا تھا ۔  سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے سرکاری ٹیکس کے خسارے کو روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔