عدنان سمیع خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گئے

عدنان سمیع خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے موسیقار وگلوکار عدنان سمیع خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھرمذاق بن گئے۔

عدنان سمیع خان نے ٹویٹر پر اپنی ایک پرانی تصویرنئے انداز میں شیئر کر کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، عدنان سمیع نے ایسی فوٹو شاپ کی ہوئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ حقیقت میں ماسک نہیں پہنے ہوئے بلکہ فوٹو شاپ سے ماسک پہنا نظر آ رہا ہے، جس پر ٹویٹر صارفین کو ان کا مذاق اڑانے کا موقع مل گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عدنان سمیع کی حماقت پر بڑی تعداد میں دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں  کہ گلوکار یہ سمجھ رہے ہیں یہ عملی کام کرنے کے بجائے ایڈیٹنگ شدہ تصویر سے وہ اپنی سماجی دوری کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، عدنان سمیع پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں اور انھوں نے اپنی پہلی دھن نو سال کی عمر میں ترتیب دی تھی،  امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں، ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے، دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔

یکم جنوری 2016 میں بھارتی حکام نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنام سمیع خان کو بھارتی شہریت دی تھی، عدنان سمیع بھارتی شہریت ملنے کے بعد سے اکثر پاکستان اور پاک آرمی کی مخالفت کرتے دِکھائی دیتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ وہ بھارتی حکومت کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، چاہے بھارت کی جانب سے کوئی اچھا فعل ہو یا برا وہ ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer