ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج : اسلام آباد پولیس  نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا  ۔

27 ستمبر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج  ،اسلام آباد پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں ۔راولپنڈی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔ 

پولیس ذرائع  کے مطابق راستوں کی ممکنہ بندش کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے احکامات جاری  ہے ۔ افسران کے تقرر و تبادلے بھی احتجاج کے پیش نظر کئے گئے۔دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی۔مظاہرین کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔تین حصار میں ریڈ زون کی سیکیورٹی تعینات ہو گی،آئی جی اسلام آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال مانیٹر کریں گے۔