پاک افغان میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد

 پاک افغان میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ  2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ  پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ  عائدکیا گیا ، دبئی پولیس کی جانب سے بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے  شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ  متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے  پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر   دبئی پولیس کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے  پاکستان کی جیت کے بعد افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔