ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم پرجہانگیرترین کی کمپنی کیخلاف کارروائی بند

عدالتی حکم پرجہانگیرترین کی کمپنی کیخلاف کارروائی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جہانگیرترین کی ملوں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی فاروقی پلپ کمپنی کےخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 18 ستمبر کو رپورٹ اور شق وار جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے فاروقی پلپ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں ایس ای سی پی، وزارت داخلہ، مرزا شہزاد اکبر، واجد ضیاء سمیت دیگر فریق بنایا گیا، وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان پیش ہوئے۔درخواستگزارکی جانب سےموقف اختیارکیاگیاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبرنےایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، شوگر انکوائری رپورٹ کے لئے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔چینی انکوائری تحقیقات کے لئے کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی فرد کو مجرم ٹھہرائے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے غیر قانونی طور پر ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو درخواستگزار کمپنی کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ درخواستگزارنےاستدعا کی کہ مرزا شہزاد اکبر کی ہدایات پر ایف آئی اے میں شروع کی گئی تحقیقات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔

مزیداستدعاکی گئی کہ ایف آئی اے کی طرف سے فاروقی پلپ کمپنی کے افسران کی طلبی کے نوٹسز کالعدم کئے جائیں،درخواست کے حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اورایف آئی اے کے درخواستگزار کے خلاف تمام فیصلے اور نوٹس معطل کئے جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer