لاہور میں ڈینگی اور کورونا کے وار جاری

لاہور میں ڈینگی اور کورونا کے وار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) لاہور میں ڈینگی اور کورونا وائرس کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کا ایک اور کورونا کے 77 نئے کیسز سامنے آگئے۔ 

 ترجمان پرائمری ایند سکینڈری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں ڈینگی بخار کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد لاہور میں رواں برس کے دوران ڈینگی بخار کے کنفرم کیسز کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی ہے، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 26مشتبہ مریض سامنے آگئے۔

 ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی کے3 کنفرم مریضوں کی تصدیق ہوئی، صوبے میں مجموعی طور پر 627 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں، جن کی تشخیص کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 8943 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے ۔ 

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 77 نئے کیس سامنے آگئے، کورونا وبا کے دوران لاہور میں متاثر ہونے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 50294 اور 868 اموات ہوچکی ہیں، پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 124 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 100272 اور 2247 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 96506 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی اورکورونا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں، ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer