تعلیمی ادارے مزید کتنے دن بند رہیں گے؛ بڑی خبر آگئی

Educational Institutions will Close more days
کیپشن: Educational Institutions will Close
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے مزید 1 دن بند رہیں گے،راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ راولپنڈی سیاسی کشیدہ صورتحال تعلیمی ادارے مزید 1 دن بند رہیں گے، راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی ضلعی حکومت کی جانب سے 8اور 9نومبر 2022ء کو مقامی تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022ء کے اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(اوڈی ایل)پروگراموں کے 8اور 9نومبرکو شیڈول کئے گئے امتحانات تحصیل راولپنڈی کے حدود میں واقع امتحانی مراکز میں ملتوی کردئیے ہیں۔

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق راولپنڈی کے دیگر تحصیلوں(مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان اور واہ کینٹ)میں امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہورہے ہیں۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہورہے ہیں۔

نوٹی فکشن کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب بالترتیب 12اور 13دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخوں کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے کارآمد ہوں گے، امتحانی مراکز اور اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
حکومت نے 8 اور9 نومبر کو راولپنڈی میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ملکی صورتحال کے پیش نظرتعطیلات کا اعلان کیا ،اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer