ارشد شریف قتل کیس، آر ایس ایف کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

Arshad Sharif
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اقوام متحدہ سے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آرایس ایف) کا مطالبہ ہے کہ ان کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین سے کرائی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ خصوصی نمائندے مورس ٹڈبال کے ذریعےتحقیقات کرائی جائیں، ٹڈبال ماورائے عدالت قتل تحقیقات کرینگے تو اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات پر شکوک و شبہات ہیں، دو ہفتےضائع ہوگئے، کینیا پولیس کے بیانات بھی متنازع ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ کینیا سے تفتیش پکے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، کینیا سے آزاد ذرائع سے صحیح معلومات نہیں مل رہیں۔

آرایس ایف عہدیداران نے کہا ہے کہ ارشد شریف نے اپنا ملک کیوں چھوڑا، وہ کینیا میں کیوں رہائش پذیر تھے؟ ارشد شریف کے قتل کے محرکات ملک چھوڑنا اور کینیا جانا تھا۔