ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں ایس ایچ اوز کو مکمل مالی اختیارات دیدئیے گئے

poilce station
کیپشن: police station
سورس: city 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کو مالی اختیارات مل گئے ۔کابینہ کمیٹی نے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او کے اختیارات دینے کی تجویز منظور کرلی ۔

 وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا 76 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ پولیس کے ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی او  کے اختیارات دینے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ محکمہ پولیس میں کاسٹ سنٹرز کے قیام اور اکاؤنٹنٹ کی 720 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز بھی منظورکی گئی۔ اجلاس میں دیگر محکموں کے امور پر بھی غوروخوض ہوا ۔وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کو تربیتی کورسز کے اجراء کے لیے ایم او یو طے کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی اسی طرح تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ ایکٹ 1997ء میں ترامیم کی تجویز منظور کی گئی جبکہ محکمہ اوقاف کی جائیدادوں کا کرایہ بڑھانے کے لیے پنجاب وقف پراپرٹیز  اکاؤنٹس رولز 1982ء میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ۔

پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کے لیے ڈاکٹر علی رزاق کے نام کی منظور ی دی گئی اسی طرح اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی پرائس کنٹرول اور انسداد گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1977ء اپنانے کی تجویز سے اتفاق رائے کیا گیا جبکہ فضیل آصف جاہ کی بطور ممبر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تجویز منظورکی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔