پاکستانی خواتین اور بچوں کیلئے تشویشناک خبر

fast food effects on health
کیپشن: Women eating Burger
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غیر متوازن خوارک سے ملک میں 2025 تک ہر دوسری عورت موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کردیا۔

پاکستانی خواتین اوربچوں میں موٹاپے کی شرح بڑھنے لگی، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ 428 ارب روپے موٹاپے سے متعلق بیماریوں پر خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مناسب خوراک کا استعمال نہ کیا گیا تو 2025 تک ہر دوسری عورت موٹاپے کا شکار ہوجائے گی۔

غیر متوازن خوراک اور مشروبات کے استعمال سے پاکستانی خواتین میں موٹاپے کی شرح 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 41 فیصد بالغ افراد زیادہ وزن یعنی موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ 7 سال میں پاکستانی بچوں میں موٹاپے کی شرح دوگنی ہوچکی ہے۔

پناہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میٹھے مشروبات کا استعمال دل کی بیماریوں، موٹاپے اور ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سیکرٹری پناہ ثنا اللہ گھمن کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے چینی کے میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھایا جائے۔