(محمدساجد)تحریک انصاف سے راہ جدا کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں، پہلی، دوسری بیوی کے بعد تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بھی علیحدگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف تصاویر، ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، دانیہ شاہ کی آڈیو کال لیک ہوئی جس کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ان دنوں مصائب کا شکار ہیں، اپنی تیسری اہلیہ کی حقیقت سامنےلانے کے لئے ویڈیوز، تصاویر اور مختلف بیانات دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں، 4 ماہ کی شادی میں بقول دانیہ شاہ کے عامر لیاقت نے مجھ پر تشدد کیا، مجھے کمرے میں بند کرکے رکھا، کھانا بھی وقت پر نہیں دیتا تھا، میں ایک بچی ہوں اورمیری عمربھی اتنی نہیں ہے۔ نوکریوں، میڈیا کی بات بری لگتی تھی تو مجھ سے آکر بحث کرتا تھا یہاں تک کہ مجھے گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
دوسری جانب عامر لیاقت بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دانیہ شاہ کی مختلف ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، دانیہ کی ایک کال ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر عامر لیاقت نے لکھا کہ 'مثال کے لیے ملا بھی تو کون جو کبھی بیوی ہی نہ تھی ہانیہ خان۔
عامر لیاقت لکھا کہ الزام کہ میں نے ان سے 20 لاکھ کا جہیز لیا ، دنیا جانتی ہے کہ عامر لیاقت بانٹتا ہے کسی سے کچھ لیتا نہیں اور اگر 20 لاکھ کاُجہیز دینے کی استطاعت تھی تو ہر ماہ 2 لاکھ روپے بینک ریکارڈ کے ساتھ عامرگھرکا بیٹا بن کر ان کی والدہ کو گھر چلانے کے لیے کیوں دیتا تھا؟
8 لاکھ کا سود کا قرض مجھ سے لے کر کیوںُ اتارا؟ ایک ماہ قبل بڑی بیٹی کے ہاں بچی پیدا ہوئی جو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میُں رہی 5 لاکھ روپے کیوں لیے؟ پہلا رمضان اور پہلی عید اہلیہ نے مجھے چھوڑ کر بہاولپور میں منائی اور پورےمہینے مختلف اخرجات اور دعوتوں کی مد میں 19 لاکھ روپے لیے اور جب تشدد کرتا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ شراپ پیتا تھا نشہ کرتا تھا تو کس وجہ سے وہ ظالم آپ کوُمسلسل آن لائن ٹرانسفر کیے جا رہا ہے، ابھی بہت کچھ باقی ہے۔
View this post on Instagram