روس کو میکڈانلڈ کا برگر ملے گا نہ پیپسی ، نہ سیون اپ نہ مرنڈا نہ کوکا کولا۔ اور نہ ہی اسٹار بکس

coca cola,pepsi inc star bucks & McDonald
کیپشن: coca cola,pepsi inc star bucks & McDonald
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: روس کو میکڈانلڈ کا برگر ملے گا نہ پیپسی ، نہ سیون اپ نہ مرنڈا نہ کوکا کولا۔ اور نہ ہی اسٹار بکس پابندیوں کا سلسلہ مزید وسیع ہونے لگا۔

 ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ  چین میکڈونلڈ نے روس میں اپنے 847 ریستوران بند کر  نے کا اعلان کردیا، ماسکو  ڈاؤن ٹاؤن پشکن ا سکوائر میں 1990 میں کھولا گیا پہلا ریستوران بھی  بند کردیا گیا ۔ اسے سرمایہ داری نظام کی فتح کی علامت قراردیا گیا تھا۔ میکڈونلڈ جس نو فیصد ریونیو اور تین فیصد منافع روس سے آتا ہے نے پہلے کہا تھا کہ وہ کاروبار بند نہیں کرے گی۔ تاہم  اب اس نے کہا ہے کہ عارضی طور پر کاروبار بند  کررہے ہیں لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔
 اس طرح ملٹی نیشنل کولڈ ڈرنکس کمپنیوں اسٹار بکس ، پیپسی اور کوکا کولا نے بھی روس میں  کاروبار بند کردیا ہے۔کولا کولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے دل ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو یوکرین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پیپسی کو نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات کو دیکھتے ہوئے ہم پیپسی کولا کی مصنوعات کی روس میں فروخت معطل کر رہے ہیں اور ان میں سیون اپ اور مرنڈا بھی شامل ہیں۔ 
ایپل اور ویزا سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیاں روس میں اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں