صوبے بھر میں کل عام تعطیل، نوٹیفیکیشن جاری

صوبے بھر میں کل عام تعطیل، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے کل 10 مارچ کو صوبے بھر میں ہندو کمیونیٹی کو عام تعطیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہندوؤں کےتہوار ہولی  کے موقع پر ہندو کمیونیٹی کو عام تعطیل دی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام اداروں، تمام محکموں، تمام اضلاع کے ڈی سی اور کود مختار اداروں کو اس نوٹیفیکیشن کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کل ہندوؤں کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں عام چھٹی ہوگی۔

واضح رہے پیر اور منگل کو ہندو برادری کی مذہبی تہوار ہولی ہے،  پنجاب سمیت ملک بھر میں ہندو برادری یہ تہوار مذہبی رسم و رواج کے مطابق مناتی ہے۔

ہولی بہار کا ایک ہندو تہوار ہے، جس کی شروعات برصغیر سے ہوئی، جو زیادہ تر بھارت اور نیپال میں قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا کے دیگر حصوں اور مغربی دنیا کے مختلف حصوں میں منایا جاتا ہے۔ اسے رنگوں کا تہوار یا محبت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح، سرما کا اختتام، بہار کی آمد، دوسروں سے ملنے، کھیلنے اور ہنسنے، معاف کرنے اور معافی مانگنے اور ٹوٹے رشتوں کو دوبارہ بحال کرنے کی علامت ہے۔علاوہ ازیں یہ اچھی فصل کے لیے شکر گزاری کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer