موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی آؤٹ لک منفی کردی

موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی آؤٹ لک منفی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردی جبکہ بینکوں کی بی تھری ریٹنگ برقرار ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردی، بینکوں کی بی تھری ریٹنگ برقرار رہے گی جبکہ تین بینکوں کی رسک ریٹنگ ڈاؤن گریڈ کرکے بی تھری سے بی ٹو کردی گئی ہے۔

موڈیز نے 2 جون کو پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی قرار دی تھی، پاکستان کی آؤٹ لک منفی کرنے کی وجہ بیرونی مالی خطرات قرار دیئے گئے تھے۔

جن بینکوں کی آؤٹ لک منفی کی گئی ہے ان میں الائیڈ بینک (اے بی ایل) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) شامل ہیں۔