ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کے تین مفرور ملزم پکڑے گئے

Jinah House attack, May nine violence, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لاہور میں پولیس نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 3 نئے ملزمان گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔ 

پولیس نے 3 ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر  منگل کی صبح عدالت میں پیش کیا۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے اویس علی بٹ، محمد شہزاد اور محمد عارف کو انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کر کے ان کی شناخت پریڈ کروانے کی درخواست کی۔

 تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہیں۔ملزمان اب  تک روپوش تھے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو منظور کر کے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے 23 جنوری کو  ملزمان کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا  ہے۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

 اویس علی بٹ، محمد شہزاد اور محمد عارف کو تھانہ سرور روڑ کے  مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملہ اورجلاؤگھیراؤکاکیس ہے۔