لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

 لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی ،عدالت نے ایس پی، سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نقوی کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ 12 دسمبر کو شہری اعظم علی بٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے جہاں پر پنجاب حکومت کے وکیل ، ایس پی سی آر او عقیلہ نقوی اور ٹریفک پولیس کے افسر عدالت پیش ہوں گے ۔عدالت نےکم عمر ڈرواہیوروں کی ایس ایچ اوز کے ذریعے ضمانت لینے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کررکھی ہے۔

عدالت نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کررکھی ہے ،درخواست گزار نے پنجاب حکومت، چیف ٹریفک آفیسر سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز  کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔