سونا پھر مہنگا ،قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Gold price,increased,City42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونا مزید مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک تولہ سونا مزید 700 روپے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 67 ہزار 100 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا  جس کے بعد10 گرام سونے کی قیمت بھی پہلی بار 1 لاکھ 43 ہزار 261 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔سونے کے بعد چاندی کی قیمت بھی نئی بلند ترین سطح قائم ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 1890 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہوکر 1800 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔