ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے تباہی کا باعث بنتی ہے۔
انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشرتی اقدار کا زوال معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے اور کرپشن ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے تباہی کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے ملکی دولت شرپسندوں کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک میں کرپشن کی شرح نیچے آئی، ن لیگ کے دور میں کرپشن نیچے آنے کےگواہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس ہیں۔