(عثمان علیم)کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا 74 ویں جشن آزادی اور تقریبات کے حوالے سے خصوصی پیغام، کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی قومی جوش و جزبے سے منایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزاد ی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں منعقد ہوگی،مختلف سرکاری محکموں اور سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا،شہر بھر کی شاہراؤں کو جشن آزادی کے حوالے سے برقی قمقمے اور پاکستانی پرچموں سے سجایا جائیگا،تمام الائیڈ محکموں کو تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے احکامات دیے جا چکے ہیں،وزیر اعلی پنجاب حضوری باغ میں منعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،تمام محکموں کورونا وبا کی پیش نظر خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات میں صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان بننے کے مقاصد بارے آگاہی و تعلیم دینا ہوگی،پاکستان کے قیام کے وقت سب سے بڑی ہجرت دیکھنے کو ملی جس میں ہمارے ابائو اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،اس جشن آزادی پر دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم پاکستان بنانے کا حقیقی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں،جشن آزادی منانے کے بعد پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں کو بحفاظت واپس اتاریں،عوام اور شہری اپنے پرچم کی بے حرمتی کو روکیں اور گلیوں محلوں سے پاکستانی پرچم کی جھنڈیوں کو بحفاظت اٹھائیں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔