محرم الحرام اوریوم آزادی کی چھٹیاں منسوخ

محرم الحرام اوریوم آزادی کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: Holidays
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محرم الحرام اوریوم آزادی کے موقع پرجیل ملازمین ڈیوٹیوں پرموجود رہیں گے، چھٹیاں کینسل کردی گئیں۔ چودہ اگست کوجیلوں میں پرچم کشائی کی تقریب جبکہ محرم الحرام میں جلوس اور مجالس کی تقریبات منعقد کروانے کاحکم دے دیا گیا۔ 
محرم الحرام اورچودہ اگست کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اورہفتہ وارچھٹی کے موقع پر افسران کوبھی جیلوں میں رہنے کاحکم جاری کردیا گیا ۔آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں 14اگست کے موقع پرخصوصی تقریبات کےانعقاد کاحکم دیتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہے کہ تمام جیلوں میں تقریبات میں فنڈزکی عدم موجودگی پرمخیرحضرات سے مٹھائیاں منگوا کرقیدیوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محرم الحرام میں جیل کے اندرمجالس اورجلوس کےلئے اہتمام کیا جائے۔محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی اقدامات کے لئے20بیس اہلکاروں پرمشتمل ریزرو فورس بنائی جائے۔مجلس اورجلوس سپرنٹنڈنٹس وڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی نگرانی میں کروائی جائیں۔جیلوں میں تقریبات کے دوران کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کروایا جائے۔آئی جی جیل نے اقدامات کےلئے تمام جیلوں میں مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer