وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیمپ جیل اورریسکیو1122اکیڈمی کی سائٹ پر جدید ترین ہائی رائز تجارتی مراکزبنانے کی تجویز پرجامع پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، آئی جی جیل خانہ جات، چیف ایگزیکٹو آفیسر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، ڈی جی ریسکیو 1122، ایم ڈی واسا، چیف ٹریفک آفیسر اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اجلاس میں فیروز پور روڈ پر کیمپ جیل اور ریسکیو 1122 اکیڈمی کی سائٹ کی تبدیلی کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں کیمپ جیل اور ریسکیو1122اکیڈمی کی سائٹ پر جدید ترین ہائی رائز تجارتی مراکزبنانے کی تجویز پر غورکیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا۔

کیمپ جیل اورریسکیو1122اکیڈمی کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے تحت فیروزپور روڈ پر جدیدترین تجارتی مرکزبننے سے اربوں روپے کاریونیو متوقع ہے،جس سے لاہورشہر کے وسط میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی بی ڈی کوپراجیکٹ کیلئے فوری پلاننگ کرنے کی ہدایت کردی۔

Bilal Arshad

Content Writer