سٹی 42: پنجاب حکومت نےسیلاب میں جانوروں کےمعاوضےکی حد10لاکھ مقررکردی
پنجاب حکومت مویشی پال کو صرف 2جانوروں کے ہلاکت پر رقم ادا کرے گی ،پنجاب حکومت کی جانوروں کی ہلاکت پر معاوضے کی حد مقرر کرنے کی منظوری دے دی ۔
دو سے زائد جانور کی ہلاکت پر حکومت کوئی معاوضہ نہیں دے گی۔بڑے جانور کا معاوضہ 5 لاکھ، زیادہ سے زیادہ 2جانوروں تک ادائیگی ہوگی۔
سیلاب میں اب تک مجموعی طور 7293 جانور ہلاک ہوئے،ابتک جاری سروے کیمطابق 5789 بڑے اور 1504 چھوٹے جانور ہلاک ہوئے
سروے سے قبل جانور کی ہلاکت کی تعداد 1560 تھی۔
چھوٹے جانوروں پر بھی 10 لاکھ روپے کی کل حد مقرر ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App