آئی جی پنجاب سے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز کی ملاقات، اہم تحفہ دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز کی ملاقات ہوئی۔
خاتون کی جان بچانے میں کردار ادا کرنے والے شہری جونسن طارق، پطرس اور شہزاد علیم شامل ہیں، جونسن طارق نے اپنے ریسٹورنٹ کے اندر متاثرہ خاتون کو پناہ دی تھی۔ 
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ مشتعل ہجوم سے خاتون کو محفوظ رکھتے ہوئے پناہ دینا بہت بہادری کا کام تھا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے جونسن طارق کو پولیس میثاق سنٹر کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا، بین المذاہب ہم آہنگی کے پروگرامز میں جونسن طارق بطور ایمبیسیڈر شرکت کریں گے۔ جونسن طارق نے ایمبیسیڈر منتخب کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔ 
آئی جی پنجاب نے دانشمندی کا مظاہرہ کرنے پر شہزاد علیم اور پطرس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 
تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا موجود تھے، اس کے علاوہ اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔