ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہنڈا کار کمپنی کی جانب سے پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی،ٹویوٹا کے بعد ہنڈا کار کمپنی نے بھی پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے ہنڈا کمپنی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  درآمدی مال کل کلئیرنس اور سپلائی چین متاثر ہونے سے پیداوار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ پیداواری پلانٹ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیںگے ،ہنڈا کمپنی نے پلانٹ وقتی طور پر پلانٹ بند کرنے کا اعلامیہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔

 واضح رہے کہ غیر ملکی آٹو کمپنیاں وقتی طور پاکستان میں پلانٹ بند کرنے لگی،سوزوکی،ٹویوٹا کے بعد ہنڈا کار کمپنی نے بھی پلانٹ عارضی بند کردیا۔

Bilal Arshad

Content Writer