شاہ عالم مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

شاہ عالم مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(وقاص احمد ) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائیں گے، شاہ عالمی کے ہر بازار میں کیمروں کا کنٹرول روم ہوگا، تاجر بھی اپنے طور پر اچھی کوالٹی کے کیمرے نصب کرائیں۔

صدر قومی تاجر اتحاد پنجاب شیخ عمر حیات کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پرامن ماحول میں کاروبار کرنا تاجروں کا حق ہے، لاہور پولیس کے اقدامات سے اہم مارکیٹوں میں وارداتوں کی شرح میں کمی آئی ہے،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید بھی موجود تھے۔ صدر قومی تاجر اتحاد پنجاب شیخ عمر حیات نے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

لاہور کے مصروف تجارتی مرکز میں ٹریفک کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او نے سی ٹی او کیپٹن(ر) سید حماد عابدکو ہدایت کی کہ وہ شاہ عالمی میں پارکنگ کی صورت حال کا جائزہ لیں اور مسئلے کے حل کے لئے تاجر نمائندوں سے ملاقات کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer