(ویب ڈیسک)احمدپورشرقیہ بنیادی مرکزصحت ٹبی عزت میں مبینہ طور پر حفاظتی ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 4کی حالت غیر ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق احمدپورشرقیہ بنیادی مرکزصحت ٹبی عزت میں شیر خوار بچوں کو 2جون اور 6 جون کو خسرے کے انجکشن لگائے گئے تھے،احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے موضع رمضان جوہیہ بستی کھوکھراں بستی بلوچاں میں ویکسینیٹر محکمہ ہیلتھ بی یو ایچ ٹبی عزت نے موضح رمضان جوہیہ میں چھوٹے بچوں کو ویکسین لگائی جس کی وجہ سے احمد ولد فیاض عمر 16ماہ ۔عالیہ بی بی دختر پیر ظفر شاہ عمر 8 تا 9 سال اور رضوانہ بی بی ولد فضل حسین عمر 12 سے 13 ماہ جان بحق ہو گئے جبکہ سید اسد ودیگر تین بچوں کو حالت تشویشناک ہونے پر بی وی ایچ بہاولپور داخل کرا دیا گیا۔
واقع کی اطلاع ملنے پر محکمہ ہیلتھ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ موقع پر پہنچے اور واقعے کی انکوائری کے لئے حکم دیا جاں بحق ہونے والے بچوں کو نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کردی گئی تدفین کے موقع پر جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی انکوائری کریں اور غلط انجکشن لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔