ٹرانسفارمر پھٹنے سے3 راہ گیر   جاں بحق

ٹرانسفارمر پھٹنے سے3 راہ گیر   جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگنے کے باعث 3 راہ گیر  جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 ایکسئن سٹی ڈویژن فدا محمد کے مطابق واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا، ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں زخمی دم توڑ گئے۔

چیف ایگزیکٹوپشاور الیکٹرک پاور کمپنی(پیسکو)جبارخان نے ایس ڈی او سمیت 2 ملازمین کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف ایگزیکٹیو پیسکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔