ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیزے شاہ نے بھڑاس نکال ہی لی

علیزے شاہ نے بھڑاس نکال ہی لی
کیپشن: alizeh shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی مشکلات میں کمی بجائے اضافہ ہوگیا،گزشتہ دنوں اداکار یاسر نواز نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیاتھا اب کی بار ان پرسوشل میڈیاصارف نے تنقید کی جس کا جواب بھی اداکارہ نےغصے کا اظہار کرتے ہوئے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ گزشتہ دنوں سے پریشان ہیں جس وجہ سےان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے،اداکارہ نے اپنے بالوں کو کٹواتے ہوئے ہیرسٹائل تبدیل کرلیا ہے اور اپنے نئے انداز کی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں،ان تصاویرپر صارفین مختلف خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کےنئے ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھئے: چلو ، کوئی بات نہیں۔۔۔علیزے شاہ نے خاموشی توڑ دی

انسٹاگرام پر ایک عبداللہ نامی صارف  نے ان کےشارٹ ہیئر کٹ پربات کرتے ہوئے کمنٹس کیا کہ  اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے۔

صارف کی کلاس لیتے ہوئے اداکارہ علیزے شاہ سے رہ نہ کیا اور انسٹاگرام سٹوری پر میم بناتے ہوئے کہا کہ ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار یاسر نواز کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑتے ہوئےانسٹاگرام پر  اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی،انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کےکیپشن میں لکھا کہ’چلیں! کوئی بات نہیں۔‘

پوسٹ کے سامنے آنے پر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایسا یاسر نواز کے بیان پر کہا،علاوہ ازیں علیزے شاہ نے اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے امریکی گلوکارہ بلی ایئلیش کا مقبول ترین گانا ’نوٹ مائے ریسپانسیبلیٹی‘ کے بول لکھے ہیں۔

گانے میں بتایا گیا کہ لوگ میرے نظریات، میرے لباس، میرے میوزک، میرے وجود پر تنقید کرتے ہیں، کچھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور کچھ مجھے سراہتے ہیں۔‘آپ میرے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer