(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار یاسر نواز کے حالیہ بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا جواب دیا،انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ علیزے شاہ کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلدہی اس شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہترین اداکاری کی، گزشتہ روز اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ نے اداکار احسن شاہ کے شو میں شرکت کی اور یاسر نے بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرکے پریشان ہوگیا تھا،شو کے اس کلپ کی ویڈیو سامنے آنے پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
مزید پڑھئے: اداکارہ علیزے شاہ کیساتھ کام کرکےیاسرنواز پچھتانے لگے؛ ویڈیو وائرل
علیزے شاہ نے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کے بیان کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کردی،انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کےکیپشن میں لکھا کہ’چلیں! کوئی بات نہیں۔‘
View this post on Instagram
پوسٹ کے سامنے آنے پر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایسا یاسر نواز کے بیان پر کہا،علاوہ ازیں علیزے شاہ نے اپنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے امریکی گلوکارہ بلی ایئلیش کا مقبول ترین گانا ’نوٹ مائے ریسپانسیبلیٹی‘ کے بول لکھے ہیں۔
گانے میں بتایا گیا کہ لوگ میرے نظریات، میرے لباس، میرے میوزک، میرے وجود پر تنقید کرتے ہیں، کچھ مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور کچھ مجھے سراہتے ہیں۔‘آپ میرے بارے میں کیسی سوچ رکھتے ہیں، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شو میں احسن خان نے ندایاسر سے پوچھا کہ وہ ان کو کس اداکارہ سے کام کرانے یا ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے مشکل پیش آئی جس پر ندا یاسر نے کہا کہ علیزے شاہ کے ساتھ یہ مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی'۔
یاسر نواز نے اس سوال کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کر کے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا۔