ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی سنی گئی

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی سنی گئی
کیپشن: College Teacher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی لیو انکیمشنٹ فنڈز کی مد میں رکے فنڈز جاری، سروس کے دوران چھٹیاں نہ کرنے والے اساتذہ کو 19 لاکھ روپے تک فنڈز ادا کر دیے گئے

سرکاری کالجوں سے سروس مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے 39 مرد وخواتین پروفیسرز/ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو سروس کے دوران چھٹیاں نہ کرنے پر تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، اساتذہ نے لیو انکیمشنٹ کی مد میں اپنے کیسز محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ایک سال قبل جمع کروائے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو پیسوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہی تھیں۔

مزید پڑھئے: والدین،طلبا نے تعلیمی اداروں کے اوقات کارکم کرنے کا مطالبہ کردیا

محکمہ ہائرایجوکیشن نے ان اساتذہ کے کیسز منظور ہونے کے بعد انھیں پیسوں کی ادائیگیوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کی اردو کی پروفیسر ڈاکٹر اختر النساء، گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کی اسلامیات کی پروفیسر نجمہ نثار، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی سوشل ورک کی پروفیسر کہکشاں علی اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تاریخ کے پروفیسر محمد اظہر حمایت کو پیسوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کے کیمسٹری کے پروفیسر امان اللہ خان، گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کے فزکس کے پروفیسر شبیر احمد، گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ کے پرنسپل پروفیسر محمد اویس، گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ کے کیمسٹری کے پروفیسر غلام سرور سعید ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیو انکیمشنٹ کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے،کالج اساتذہ کی جانب سے لیو انکیمشنٹ کے لئے کیسز محکمہ کو جمع کروائے گئے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو پیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہو سکیں،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کی ہدایت پر اساتذہ کے کیسز نمٹا دہے گئے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی کا کہناتھا کہ مذکورہ فنڈز سے کالجوں کے 700 اساتذہ کو لیو انکیمشنٹ کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی، انھوں نے بتایا ہے کہ اساتذہ کو فنڈز کی منتقلی کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer