ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار،حکومت نے بڑا  فیصلہ کر لیا 

 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار،حکومت نے بڑا  فیصلہ کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے عوام سے غیر قانونی اسلحہ واپس لینے سے متعلق قانون سازی پر ورکنگ شروع کر دی ہے.

ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت عوام کو غیر قانونی اسلحہ اور لائسنس رضاکارانہ طور پر واپس جمع کرانے کے لیے ایک مخصوص مدت دی جائے گی,مقررہ وقت کے اندر اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مجوزہ قانون میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کی تجویز دی گئی ہے، جن میں 10 سال قید سے لے کر عمر قید تک کی سزا شامل ہو سکتی ہے۔