ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائنہ سکیم لیاقت چوک کے قریب 30 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی

چائنہ سکیم لیاقت چوک کے قریب 30 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گوجرپورہ کے علاقے چائنہ اسکیم، لیاقت چوک کے قریب 30 سالہ خاتون کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثناء نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

ایدھی رضاکاروں نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فرانزک شواہد اور دیگر معلومات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔