ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی ایل این جی کی خریداری پر مجبور

پاکستان اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی ایل این جی کی خریداری پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد نافذ کی گئی فورس میجر کی مدت میں توسیع کردی۔

قطر کی جانب سے فورس میجر کی مد میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے اگست 2026 کے اختتام تک بڑھا دیا ہے۔ 
فورس میجر میں توسیع کے باعث پاکستان کو اپنی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ 

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ اگر فورس میجر ستمبر میں ختم ہو گئی تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer