ویب ڈیسک: کاہنہ کے علاقے میں چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث چھت گرنے کا واقعہ کاہنہ کے علاقےکمہاراں والی کچوانہ روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں 8 سالہ بچہ انتقال کر گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں بچے کی والدہ یاسمین اور نوکر ارسلان زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو انڈس ہسپتال کاہنہ منتقل کیا گیا۔ گارڈر اور ٹی ار کی چھت بارش ہونے کے باعث گری۔