ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان مظفر وانی پانچویں برسی پر حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں برہان وانی کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے گئے ۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب برہان وانی کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ میرپور میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ریلی نکالی گئی۔ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مارچ کیا اور برہان وانی کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ لے کے رہیں گے آزادی اور چھین کے لیں گے آزادی کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔مشعال حسین ملک نے برہان مظفر وانی کی برسی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کا دن برہان وانی کی شہادت کا دن ہے، برہان وانی ان چند عظیم شہیدوں سے ایک ہیں جن کا انتخاب شہادت نے کیا۔
بھارت کی غلامی کو کشمیریوں نے نہ پہلے مانا نہ اب مانے گئے، ایک دن آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گئی۔8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نےتحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی تھی۔
دوسری طرف بھارتی قابض افواج نے وادی کو ایک بڑی جیل میں بدل کررکھ دیا جگہ جگہ ناکے لگے ہیں لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ۔ بھارتی بزدل افواج نے پلوامہ کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں پانچ نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،علاقے میں خوف وہراس کےباوجود مشتعل لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔