سٹی 42: گجر پورہ کے علاقہ میں گزشتہ روز ڈکیتی واردات,ماربل شاپ سے3رکنی ڈکیت گینگ دن دہاڑے 5 لاکھ سے زاہد نقدی اور 4 موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ مین بازار میں گزشتہ روز ڈکیتی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی . سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معیز ماربل اینڈ گرینائٹ سے تین رکنی ڈکیت گینگ 5 لاکھ سے زاہد نقدی اور 4 موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا. سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتوں کی شناخت کی جا سکتی ہے,تھانہ گجر پورہ پولیس نےمقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔