ٹیسٹ کپتان اظہر علی کرکٹ کی واپسی پر خوش

ٹیسٹ کپتان اظہر علی کرکٹ کی واپسی پر خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ 3 ماہ بعد کھیل کا آغاز کرنے والے کھلاڑیوں کو مرحلہ گراؤنڈ میں واپس لارہے ہیں، 2 روزہ پریکٹس میچ ہماری بیک ٹو بزنس پالیسی کا دوسرا مرحلہ تھا۔

تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تیاریوں کے سلسلے میں وورسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان اظہر علی کا کہناتھا کہ کوویڈ 19 کی بریک کے بعد کسی بھی کھلاڑی کے لیے میدان میں آنا آسان نہیں، لہٰذا ٹیم انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کی درجہ بدرجہ گراؤنڈ میں واپسی کا پلان بنارکھا ہے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور اسد شفیق سمیت تمام بلے بازوں نے پریکٹس میچ میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر باؤلرز کو ابھی کنڈیشنز اور نئے قوانین سے واقفیت میں کچھ وقت لگے گا، وورسٹر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد بدھ کے روز دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی ۔ تین تین گھنٹوں پر مشتمل سیشنز میں کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

قبل ازیں  تیسرے گروپ میں شامل قومی کرکٹر حیدر علی ، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی اور  قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی آج دورہ انگلینڈ کی کیلئے روانہ ہوگئے، انگلینڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں اور مساجر کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر سکیں گے قومی کرکٹرز اور مساجر دو بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے تاخیر سے جا رہے ہیں، اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حارث رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جن کو دو بار کوویڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer