ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریکِ انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہذا سیاسی خلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا تھا کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ مونس الہٰی نے یہ بھی کہا تھا کہ لگتا ہے کہ اگلی باری میری اور میرے والد کی ہو گی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔