فاران یامین: شادباغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر کے قتل کا معاملہ،سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
سی سی پی او لاہورنے پولیس افسران کوقتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کیا جائے، ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی اورایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ یاد رہےکہ گزشتہ رات تاجر حاجی اشفاق کو شاد باغ سے گھر ہربنس پورہ جاتے ہوئے شاد باغ انڈرپاس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔