جیند ریاض : سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس کی فراہمی شروع کردی گئی،پہلے مرحلے میں لاہور کے 20 ہائی سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کی گئیں۔
سکولوں کوفرسٹ ایڈ کٹس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے 20 ہائی سکولز کو فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ٹاون، وحدت کالونی، جلوموڑ، مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ، گورنمنٹ این ڈی اچھرہ ہائی سکول، کریم بلاک سکول، علی رضاءآباد، گورنمنٹ ملت سکول راج گڑھ، چوبرجی گارڈنز، کنیئرڈ سکول، علامہ اقبال ٹاون سکول شامل ہیں۔
ہلال احمر کی جانب سے مذکورہ سکول کے فوکل پرسنزز کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے مذکورہ سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس وصول کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔