’’ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آرہی، سب خیالی پلاؤ ہیں‘‘

’’ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آرہی، سب خیالی پلاؤ ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آرہی، کہتے ہیں یہ سب ن لیگ کے خیالی پلاؤ ہیں وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے، مائنس نواز شریف، مائنس شہباز شریف کے بعد مائنس مریم نواز کا وقت ہے۔

ہمدان پولو کپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی نہیں آرہی، سب خیالی پلاؤ ہیں۔ مریم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے سوال کے جواب جہانگیرترین نے کہا کہ مریم نواز کے دو بھائی اور بھابھیاں نواز شریف کے پاس موجود ہیں، انہیں جانے کی ضرورت نہیں۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات ہوئی، مائنس عمران خان والی کوئی بات نہیں، ملکی معیشت کو بلاول، ان کے والد اور ن لیگ نے تباہ کیا۔