سمجھوتہ ایکسپریس دو سال سے واہگہ بارڈر پر موجود

Samjhauta Express India
کیپشن: Samjhauta Express
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پاکستانی حکام کی جانب سے انڈیا کو ٹرین کی واپسی کے لیے کئی بار مراسلے لکھے گئے۔ انڈیا کی جانب سے ٹرین واپس لیجانے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، انڈین ٹرین کی 11بوگیاں واہگہ ریلوے سٹیشن موجود ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں 8اگست 2019 کو بند کی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو دو سال ہو گئےہیں۔ انڈین ٹرین تاحال واہگہ بارڈر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے انڈیا کو ٹرین کی واپسی کے لیے کئی بار مراسلے لکھے گئے، لیکن انڈیا کی جانب سے ٹرین واپس لیجانے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کے بعد ٹرین کئی دنوں تک لاہور ریلوے سٹیشن کھڑی رہی، تخریب کاری سے بچنے اور ٹرین کی انڈیا روانگی کے لیے بوگیاں واہگہ بارڈر ریلوے سٹیشن پہنچا دی گئیں تھیں۔ دو سال گزرنے کے باوجود انڈیا کی جانب سے ٹرین لیجانے کے لیے انتظامات نہ کیے جا سکے۔یاد رہے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہفتے میں دو دن لاہور اور اٹاری کے مابین چلتی تھی۔