ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج کی نامور اداکارہ عروج ملک کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری

سٹیج کی نامور اداکارہ عروج ملک کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : سٹیج کی نامور اداکارہ عروج ملک کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ 

عروج ملک نے سنسر ریہرسل سے ہٹ کر دوران پرفارمنس ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، جس کے بعد پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے عروج ملک کو تحریری نوٹس جاری کر دیا۔ عروج ملک دو روز میں جواب داخل کروائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق عروج ملک کو اب تک متعدد نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ۔ عروج ملک اب اپنا حلفیہ بیان بھی جمع کروائیں گی کہ وہ غیر اخلاقی پرفارمنسز نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ عروج ملک پر تین ماہ کی پابندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔