لاہور میں مہنگی ترین زمین کا سودا، 42کروڑ40لاکھ فی کنال میں نیلام

 لاہور میں مہنگی ترین زمین کا سودا، 42کروڑ40لاکھ فی کنال میں نیلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور کی پرائم لوکیشن پر 5 پلاٹوں کی نیلامی میں پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم نے تئیس کنال پر دو اہم پلاٹ سب سے زیادہ چھ ارب چورانوے کروڑ تیس لاکھ بڈ دے کر اپنے نام کرلئے۔

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام نشاط ہوٹل جوہر ٹاون میں نیلام عام ہوا، لیک سٹی گروپ، فاطمہ گروپ، عارف حبیب گروپ۔ پنجاب کالج گروپ اور بحریہ گروپ نےبھی نیلامی میں حصہ لیا۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے نیلامی کی نگرانی کی جبکہ معروف بزنس مین سی ای او لیک سٹی گوہراعجازا اور فوادمختاربھی نیلامی میں شریک ہوئے۔ پرائم ون لوکیشن کا 18کنال کا پلاٹ 42کروڑ40لاکھ فی کنال میں نیلام ہوا ۔ نوواسٹی نے 18 کنال کا پلاٹ 7 ارب 63 کروڑمیں خریدا ۔

پرائم ٹو 11کنال کا پلاٹ 38کروڑ 20 لاکھ  فی کنال میں نیلام ہوا، اےسی حسنات جےوی نے 11کنال کا پلاٹ 4 ارب 20 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا۔ پرائم تھری 10 کنال پلاٹ 28 کروڑ 40 لاکھ  فی کنال میں نیلام ہوا ۔ واہ انڈسٹری نے 10 کنال کا پلاٹ 2 ارب 84 کروڑ روپےمیں خریدا ۔ پرائم فور 13 کنال پلاٹ 31 کروڑ 30 لاکھ فی کنال میں نیلام ہوا۔ پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم نے 13 کنال کا پلاٹ 4 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ میں خریدا ۔

پرائم فائیو 10کنال پلاٹ 28کروڑ 30 لاکھ فی کنال میں نیلام ہوا۔ پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم نے 10 کنال کا پلاٹ 2 ارب 83 کروڑ روپےمیں خریدا۔
پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم نےنیلامی میں 2 پلاٹ حاصل کئے پرائم فور اور فائیومجموعی طورپر 23 کنال پرمشتمل ہیں۔ سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو  کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کاروباری طبقے کو اعتماد کے ساتھ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری کا موقع دیا ہے جس پر شرکا کا اعتماد قابل ستائش ہے۔