کرکٹ بورڈ میں پیسہ صفر اور گالیاں زیادہ ہیں، رمیز راجہ

Ramiz Raja Chairman PCB
کیپشن: Ramiz Raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ میں پیسہ صفر اور گالیاں زیادہ ہیں، آئی سی سی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین سپورٹس سکیورٹی ہوتی ہے، آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا،پاکستان میں کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بہترین پلان بنا رہے ہیں. 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ راجہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں کہا کہ کرکٹ بورڈ میں پیسہ صفر اور گالیاں زیادہ ہیں چیئرمین بننے کے بعد نیندیں اڑ گئیں ہیں، پاکستان میں بیسٹ کرکٹ ٹیم اور بیسٹ کرکٹ اکانومی دو بڑے چیلنجز ہیں، بہترین پلان بنا رہے ہیں ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بریفنگ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ منسوخ کیا،سکیورٹی ایجنسیز نے خدشات پوچھے تو نیوزی لینڈ حکام نے نہیں بتایا،برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ اتنا سنجیدہ سکیورٹی خطرات نہیں تھے۔ آئی سی سی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین سپورٹس سکیورٹی ہوتی ہے،اس معاملہ میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سیریز ری شیڈولنگ ہوئی تو نقصانات کم ہوجائیں گے، ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ انگلینڈ نے آنے سے انکار کیا بورس جانسن کو جواب دینا پڑا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری 50 فیصد اور آئی سی سی کی 90 فیصد فنڈنگ انڈیا سے آتی ہے، اگر انڈیا کا وزیر اعظم آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی ،ہمیں اپنی فندنگ کا نظام بہتر کرنا ہوگا،جب آئی سی سی کو پاکستان ریونیو دے گا تو ٹیمز یہاں کا رخ کریں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer