سموگ کی شرع میں خطرناک اضافہ، این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : سموگ کی شرع میں خطرناک اضافے کے باعث این ڈی ایم اے کی جانب سے سموگ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق  آئندہ ہفتے کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، بہاولپور ،فیصل آباد  میں سموگ کا خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سرگودھا، ڈی جی خان، اور ساہیوال ڈویژن جیسے علاقے بھی سموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، جبکہ اسلام آباد ،راولپنڈی ڈویژن میں بھی  آئیر کولٹی انڈیکس معتدل سے خراب  ہونے کا اندیشہ ہے۔ 
این ڈی ایم اے کی جانب سے  سموگ سے بچاؤ  کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں، جن کے مطابق شہری بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں، باہر جاتے وقت ماسک پہنیں۔  مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں اور نظام تنفس کو سموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال ذیادہ کریں۔